چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تقویض کردیے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے متعلقہ معاملات میں بااختیار ہوں گی۔
چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تقویض کردیے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔













