شامی فوج نے داعش کے آخری ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

0
696

شامی فوج اور روس سمیت اتحادیوں نے قیرابات اور مدن جدید میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ روسی ہیلی کاپٹرز نے السلامیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل داغے۔ ٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے بھی گولہ باری کی گئی۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں روس کے جیٹ طیاروں نے وسطی شام میں داعش کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حملوں سے حمس اور الیپو کے درمیان شاہراہ پر داعش کی کئی گاڑیاں اور متعدد اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوئے۔ وار مانیٹر کے مطابق حملوں کے بعد داعش کے جنگجو علاقہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY