پختونوں کے شناختی کارڈ روک کر غلط پیغام دیا جارہا ہے، خورشید شاہ

0
1026

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پختون اس ملک کے شہری ہے ان کو قومی شناخت دینا آئینی حق ہے اگر نہ دیا گیا تو اس کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پختونوں کے شناختی کارڈز کے بلاک کئے جانے کے معاملے پراے این پی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں احتجاج کا مقصد حکومت کو پیغام دینا ہے کہ ہم حالات خراب نہیں کرنا چاہتے

یہاں بسنے والے تمام پاکستانی شہری ہیں جو اس ملک کا شہری ہے ان کو قومی شناخت دینا آئینی حق ہے یہ کہنا کہ پشتو بولنے والا پختون اس ملک کا حصہ نہیں سراسر غلط ہیں حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ پختونوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرکے غلط پیغام دینا چاہتے ہیں یہ فیڈریشن ہے حکومت ہر قدم سنبھل کر رکھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY