ڈیوک آف ایڈنبرا کی ملکہ سے ‘غیر متزلزل وفاداری’، ملک کی خدمت اور ‘ہمت’ ان کی آخری رسومات کی تقریبات کا مرکز تھیں۔
ونڈزر کاسل کی تقریب پرنس فلپ کی رائل نیوی سے وابستگی اور سمندر سے ان کی محبت پر مرکوز رہیں۔
لیکن ان کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
مختلف رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زیادہ ارکان نے شرکت کی، تاہم کووِڈ کے ضوابط کے تحت سینٹ جارج چیپل کی تقریب میں شاہی خاندان کے صرف 30 سوگوار شریک ہوئے۔
برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر کے ٹھیک تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں 9 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔












