پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے ناکام ہوگئے اور پوری ٹیم محض 164 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے 4، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے بالترتیب ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز ہاشم آملہ نے بنائے جبکہ کپتان فاف ڈیوپلیسی نے بھی بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کیے۔
ہاشم آملہ اور پروٹیز کپتان کے علاوہ کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہیں ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے میچ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔**
شعیب ملک چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ٹاس میں کامیابی کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے کے واقعے کے باعث انہیں قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لیں گے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں تبریز شمسی کی جگہ عمران طاہر کو واپس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 25 جنوری 2019 کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم نے میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر۔
جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور بیورین ہینڈریکس
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی جبکہ ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔












