افتخار محمد چوہدری , فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا

0
1152

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشکل کونسل میں دائر ریفرنس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی ایما پر دائر کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریفرنس کو وزیراعظم اور صدر کے آفس سے نہیں بلکہ اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہیے تھا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ظاہری طور پر اس کیس میں جو کمی دکھائی دیتی ہے اس میں وزیراعظم کے سوا کابینہ معاملے کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے باور کروایا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں وزیراعظم اکیلے حکومتی معاملات کو نہیں چلا سکتے۔

سابق چیف جسٹس نے آئین کے آرٹیکل 90 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016 میں مصطفیٰ امپیکس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت ایک کابینہ ہے جو وزیراعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY