امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل تجرنے کے تناظر میں پیونگ یانگ کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز سے شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹ لیا جائے گا۔ منگل کو شمالی کوریا نے ایک اور میزائل داغا تھا، جو بحیرہ جاپان میں گرا۔ یہ بین البراعظمی میزائل قریب ساڑھے چار ہزار کلومیٹر تک بلند ہوا تھا، جو ماضی میں داغے جانے والے میزائلوں کے مقابلے میں زیادہ اونچائی تھی۔
امریکا نے ایک مرتبہ پھر خطے میں اپنے اتحادی ممالک کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔












