بھارت ميں سالانہ بنيادوں پر پانچ برس سے کم عمر کے ايک لاکھ سے زائد بچے فضائی آلودگی کے سبب ہلاک ہو جاتے ہيں۔ يہ انکشاف ماحوليات کے عالمی دن کے ليے کرائے گئے ايک تازہ مطالعے ميں کيا گيا ہے، جسے بدھ کو جاری کيا گيا۔
اسٹڈی کے مطابق بھارت ميں ہونے والی مجموعی اموات ميں سے ساڑھے بارہ فيصد آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہيں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پچھلے سال جاری کردہ ايک رپورٹ ميں عالمی سطح پر پندرہ سب سے زيادہ آلودہ شہروں ميں سے چودہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ نئی دہلی حکومت اس ضمن ميں مناسب اقدامات اٹھانے ميں ناکام رہی ہے۔












