چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کرکے گھر کو سب جیل بنادیا ہے، پیپلزپارٹی ہر محاذ پر لڑے گی، فریال تالپور بہادر خاتون ہیں، نیب کو سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فریال تالپور کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک میں سیاسی انتقام، سیاسی انجیئنئرنگ کی جارہی ہے، پرویز مشرف نے نیب کو سیاسی انتقام کے لیے بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو بجٹ سیشن کے دن گرفتار کرایا جاتا ہے، گرفتاریاں معاشی قتل اور معاشی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کا بجٹ معاشی خودکشی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے ہر دور کا مقابلہ کیا یہ کیا چیز ہیں، حکومت غریبوں کا معاشی قتل کررہی ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی جمہوری عمل کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY