آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
انگلشن کپتان ایون مارگن نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 44اعشاریہ 4اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 213 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 33 اعشاریہ 1اوورز میں حاصل کرلیا۔
انگلش ٹیم کی فتح میں جو روٹ کی سنچری اور وکٹ کے ساتھ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کی 3،3 وکٹوں نے نمایاں کردار ادا کیا، جو روٹ کو آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بڑے مارجن سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ میں 4میچز کھیلے ہیں،جن میں سے 3میں کامیاب رہی جبکہ اسے پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔












