پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی غلطی ہے کہ انہوں نے نالائق اعظم کے خلاف دو مرتبہ الیکشن لڑنے کی جرأت کی، خواجہ برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواجہ برادران کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ کل سلمان رفیق اور سعد رفیق کی ضمانت ہوجائے گی، سلمان رفیق کو دل کا عارضہ ہے اور ان کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔

بلاول بھٹو سے ملاقات سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو سے سینیٹ کے چئیرمین کی تبدیلی، ان ہاؤس تبدیلی اور حکومت کے خلاف احتجاج پر بات چیت ہوئی، بہت جلد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوگی اور اس میں تمام معاملات پر گفتگو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر جو مشکلات آگئی ہیں، انہیں ان مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے پر بھی بلاول سے بات ہوئی چیت ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY