پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محسن حسن خان کو بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی ذمہ داریوں سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور انہیں اہم ذمے داری دینا چاہتے ہیں، جبکہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کا پوسٹ مارٹم ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی وسیم اکرم اور مصباح الحق جیسے بڑے نام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر پی سی بی میں نئی اننگز کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں، آج انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کرکےبطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی اپنا استعفیٰ منظور کرنے کی استدعا کی جسے چیئرمین نے منظور کر لیا ۔
محسن خان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں بورڈ کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی پیشکش دی جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں پی سی بی میں اہم ذمے داری سونپی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی نام کرنے والی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں احسان مانی نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی منظوری دیں گے۔












