برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان تیئیس جولائی کو

0
796

برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم کے نام کا اعلان تیئیس جولائی کو کیا جائے گا۔ یہ بات لندن میں حکمران قدامت پسندوں کی ٹوری پارٹی کی طرف سے منگل کے روز بتائی گئی۔

موجودہ وزیر اعظم ٹریزا مے کے جانشین کے طور پر انتخاب کے لیے اب بورس جانسن اور جیریمی ہنٹ کی صورت میں صرف دو امیدوار میدان میں ہیں۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب ٹوری پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب ارکان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کریں گے۔

یہ وو ٹنگ بائیس جولائی کو مکمل ہو گی اور اگلے ہی روز نئے سربراہ حکومت کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY