عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے لیے اور وہاں سے چلنے والی تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فضائی شعبے پر بڑھتے دباؤ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے بغداد اور مسقط کے لیے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں بھی پہلے ہی معطل ہوچکی ہیں جبکہ جارجیا اور آذربائیجان نے بھی ایرانی ائیرلائنز پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت مزید کم، صرف 9 مال بردار جہاز گزرے
شپنگ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت مزید کم ہوگئی اور کل آبنائے ہرمز سے صرف 9 مال بردار جہاز گزرے۔
شپنگ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایک روز قبل 14 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا تھا، کل 9 میں سے 8 جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکلے جبکہ کل ایک جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہو۔













