پنجاب الیکشن: سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو آج فنڈز کی فراہمی کا آخری دن

0
865

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو پیش کرے۔

حکم نامے میں مزید کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

…………………………..

الیکشن کمیشن کے وکیل اور سینئر قانون دان عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پنجاب میں الیکشن کا امکان رد کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں ہے، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے ۔

سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ یہ نہ آئین میں ہے نہ قانون میں کہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے، اس فیصلے کو کابینہ ہی نہیں ایک عام شہری بھی مسترد کرسکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY