ایک پاکستانی عدالت نے سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کو عزت کے نام پر قتل کرنے والے اس کے بھائی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ اس پیشرفت کے بعد مذکورہ ملزم محمد وسیم کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو سکے گی۔

محمد وسیم نے اپنی بہن قندیل بلوچ کو رواں برس جولائی میں سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں اس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ رواں برس اکتوبر میں پاکستانی پارلیمان نے غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے ایک قانون بھی منظور کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY