صادق آباد ٹرین حادثہ: 21 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

0
946

صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس مین لائن سے ہٹ کر ولہار اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرانے کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 89 افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔

رحیم یارخان اور صادق آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حادثے کے باعث ٹرین کی پانچ بوگیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی شدید متاثر ہوئیں، بعض مسافر متاثرہ بوگیوں میں پھنسے رہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرین حادثہ سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد کراچی سے ٹرینوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY