لندن حکومت نے ایران پر ایک برطانوی بحری جہاز کا راستہ روکنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تین ایرانی کشتیاں آبنائے ہرمز میں برٹش ہیرٹیج نامی تجارتی بحری جہاز کے راستے میں آئیں۔
ترجمان نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی بحریہ کے ایک جہاز کے زبانی انتباہ کے بعد ایرانی کشتیاں واپس پلٹ گئیں۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب ایران نے کسی برطانوی بحری جہاز کا راستہ روکنے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی حکام نے تہران حکومت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔












