فٹبال کے عالمی ستارے 9 جولائی کو لاہور میں جگمگائیں گے،۔ برازیلین فٹبال اسٹار رونالڈینو، روبرٹو کارلوس اور دیگر سابق انٹرنیشنل فٹبالرز فورٹریس اسٹیڈیم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں دنیائے فٹبال کے اتنے بڑے اسٹارز پر مشتمل میچ تاریخ میں پہلی بار کھیلا جائے گا۔ برازیلین فٹبالر رونالڈینو کے ہمراہ برازیل کی 2002 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رابرٹو کارلوس، رابرٹ پائرز، فرانسس نیکولس اینلکا، پرتگال کے لوئیس بوا مورٹے، ہالینڈ کے جیورج بوتنگ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی ریان گیگز بھی لاہور آئیں گے۔

دو میچز کی فٹبال سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 8 جولائی کو کراچی اور دوسرا اتوار 9 جولائی کو لاہور میں ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق سیریز سے نہ صرف ملک میں فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ دنیا میں پاکستان کا دنیا کے سامنے امیج بھی بہتر ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے ملک میں فٹبال کے کھیل کو بہت فائدہ ہوگا۔ کوئی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ فٹبال کے اتنے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکتے ہیں لیکن اگلے ہفتے ایسا ہوگا اور ملک میں کرکٹ کی طرح فٹبال بھی مقبولیت حاصل کرے گا۔ کراچی کے مقابلے میں لاہور میں فٹبال زیادہ کھیلی جاتی ہے۔ لاہور کھیلوں کا گڑھ ہے اور امید ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آئے گی۔

دونوں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔ ملکی کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت یادگار لمحات ہوں گے اور انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں سے کافی سیکھنے کا موقع ملے گا۔ صدر ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی میاں رضوان نے بتایا کہ رونالڈینو فٹبال اکیڈمی کا بھی افتتاح کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY