وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی آئی ڈی عمارت میں آتشزدگی کے معاملے پر سیکریٹری اطلاعات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی سے پی آئی ڈی کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ادارے میں آرکائیو اور ریکارڈ محفوظ رہا، دفاتر میں ناقص اور فرسودہ نظام کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی طرح سرکاری عمارتوں کو بھی چلایا گیا، سرکاری دفاتر کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کیاجائےگا، سرکاری عمارتوں کا کروڑوں میں کرایہ بے انتظامی کا نتیجہ ہے۔












