فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چینی شہریوں کی شادی کے اسکینڈل میں مزید 12 چینی باشندے گرفتار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد سے جن چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ان میں2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا ہے، جن سے ایف آئی اے کی حراست کےد وران پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری طرف پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق پولیس نے مزید انکشافات کئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والا چینی باشندہ شادیاں کرانے کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مسٹر زن کی بیوی اور والد نے چین میں میرج بیورو بنایا ہوا ہے،شادی کے عوض یہ گروہ چینی افراد سے 18 سے 35 لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔

زن مقامی ایجنٹوں کو 50ہزار روپے تک دیتا تھا،اس گروہ نے فیصل آبادکی رہائشی 18 لڑکیوں کی شادی چینی لڑکوں سےکروائی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY