وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی دکھائی گئی تصویر الیکشن سے پہلے کی ہے جو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تھی۔ شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب شاہ سے زیادہ شاہ کی دفادار بنتے ہوئے الیکشن سے قبل کی تصویر دکھا رہی ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ میں چھپی ہے، اس سٹوری میں میرا اور سلیمان شہباز کا بھی موقف ہے۔ میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایف آئی ڈی کا ریکارڈ پنجاب حکومت کے پاس نہیں ہوتا بلکہ ان کے اپنے محکمے کے پاس ہوتا ہے، یہ سنگین الزام ہے۔ سٹوری کے بارے ڈیوڈ روز ہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب محمود اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہے جبکہ قاسم قیوم اور فضل داد کا بھی ذکر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY