عراقی فوج نے موصل کے ایک قریبی علاقے کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرا لیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر عبدل المیر کے مطابق العلام نامی علاقے پر ملکی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ ان کے بقول اس کارروائی کے دوران اسلامک اسٹیٹ کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عراقی افواج نومبر کے آخر میں موصل کے مشرقی حصے میں داخل ہوئی تھیں۔ موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کروانے کے لیے فوجی کارروائی اپنے ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس شدت پسند تنظیم نے 2014ء میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔












