بورس جانسن برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے

0
1564

سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ملکی قدامت پسند پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

قدامت پسند پارٹی کے مطابق اس طرح جانسن ٹریزا مے کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ جانسن کہہ چکے ہیں کہ اگر برسلز کی جانب سے کوئی رعایات نہ ملیں، تو وہ کسی معاہدے کے بغیر ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے لیے تیار ہوں گے۔

بورس جانسن کا مقابلہ موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سے تھا۔ اس سے قبل موجودہ وزیر اعظم ٹریزا مے اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY