فغانستان میں ایک تازہ پرتشدد واقعے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ طالبان نے فراہ صوبے میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد مسلح جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کو رات گئے کیے گئے اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ دو حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY