ریمپ پر کیٹ ماڈلز کے ساتھ واک کرنے والی بلی

0
1211

 یہ دلچسپ مناظر ترکی کے شہر استنبول میں جاری ایک فیشن شو کے دوران دیکھے گئے جب بی مانو نے بن بلائے مہمان کی طرح انٹری دی اور خوبصورت ملبوسات میں ریمپ پر واک کرتی ماڈلز کے بیچ میں گھس کر نہ صرف خود بھی کیٹ واک کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران ماڈلز کو خوب تنگ بھی گیا۔

دوسری جانب یوں ریمپ پر بی مانو کی اچانک آمد نے جہاں ماڈلز کو حیران کردیا وہیں وہاں موجود افراد اس منظر سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔

بی مانو کی ریمپ واک کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY