انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے لیے لاہور میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی۔

بائیو میکنکس لیب میں قومی، غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک، غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیے جاسکیں گے، جبکہ ٹیسٹ سینٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جاسکیں گی۔

پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کردہ بائیو میکنکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سینٹر ہے، اس وقت برسبین، چنئی اور پریٹوریا سینٹر کام کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ لمز میں قائم بائیو میکنکس لیب بولرز کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔

وسیم خان نے کہا کہ ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

جنرل منیجر آئی سی سی کرکٹ کا کہنا ہے کہ لیب کی منظوری پی سی بی کی غیر قانونی بولنگ ایکشن سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاس ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY