سانحہ حویلیاں کے شہداء کا سفر آخرت شروع ہو چکا ہے۔ ڈی سی چترال، ان کی اہلیہ اور بیٹی کی اسلام آباد میں مشترکہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پمز ہسپتال میں تمام شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس میں قائد ایوان سینیٹ راجا ظفر الحق، وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک، وزیر مملکت طارق فضل چودھری سمیت اہم سیاسی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ جاں بحق افراد کی پمز ہسپتال میں غائبانہ نماز جنازہ میں میتیں لینے کیلئے آئے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
دریں اثناء ملک بھر میں متعدد شہروں میں طیارہ حادثے کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔











