وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو عمران خان اور حسن روحانی نے اتفاق کیا کہ تنازع کشمیر کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لے ۔
ایرانی صدر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ کشمیری مسلمانوں کو امن سے رہنے کا قانونی حق ملنا چاہیے۔












