برطانیہ نے بھی اپنا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کر دیا

0
628

برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ممکنہ بین الاقوامی مشن سے قبل اپنا ایک ڈسٹرائر جنگی جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی احتیاطی منصوبہ بندی کا حصہ ہے تاکہ برطانیہ مناسب حالات میں آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تیار رہے۔

بیان کے مطابق یہ ممکنہ مشن برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں قائم ہونے والے کثیر الملکی اتحاد کے تحت انجام دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY