بنگلہ دیش میں ڈھائی ہزار گرفتاریاں, امریکہ کی جانب سے ’شوٹ آن سائٹ‘ کے احکامات کی مذمت

0
578

اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق، بنگلہ دیش میں ملازمتوں کے کوٹے پر ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتاریوں کی تعداد منگل کے روز 2,500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایف پی کی ایک اور گنتی کے مطابق پولیس اور اسپتالوں کی طرف سے اطلاع دی گئی متاثرین کی تعداد کے مطابق، کم از کم 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کئی پولیس افسر بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کے روز ایک پریس بریفنگ میں بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں پر ایک سوال کے جواب میں کہا،”ہم بنگلہ دیش میں تشدد کی تمام حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پرامن اجتماع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”

انہوں نے شوٹ آن سائٹ (موقع پر گولی مارنے) کے احکامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

میتھیو ملر نے مزید کہا” ہمیں ملک بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن میں جاری خلل کی خبروں پر تشویش ہے جس سےامریکی شہریوں سمیت بنگلہ دیش میں لوگوں کی اہم معلومات تک رسائی کی صلاحیت محدود ہوتی ہے،حکومت انٹرنیٹ سروس بحال کرے”

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت کی بدترین بدامنی میں سرکاری ملازمتوں کے لیے داخلے کے کوٹے کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY