وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اب صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری 5 سال کے لیے ہوگی۔
وزارت عفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔
mmmmmmmmmmmmmmmmmmmmm
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا دی تھی جو اب منظور ہو گئی ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔













