چین میں برف کی سفید چادر

0
185

چین میں شدید ترین برف باری کے بعد برف کی سفید چادر اوڑھے مختلف علاقوں کے دلکش مناظر نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا۔

چین میں جاری خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے وہیں ایسے ایسے انوکھے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے کہ لوگ ان کے سحر میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں۔

قدرتی حسن سے مالامال چین کے مختلف علاقوں،پہاڑوں اورشہروں میں موجودعمارتیں، پائین ٹریزاورپودوں سمیت ارد گرد کا علاقہ برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی دے رہا ہے جنہیں دیکھ کرکسی فینٹسی فلم کا ساگمان ہو رہا ہے۔

ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتا تمام ملک اپنی دلکش کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے اوربرف باری کی وجہ سے درخت، پہاڑ، سڑکیں،پُل، پھول، ٹہنیاں اور چھتیں ہر جانب برف کی موٹی تہہ جمی دکھائی دیتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY