عالمی اخبار کی اہم پیش رفت: صحافتی اور تکنیکی میدان میں اے آئی کا باقاعدہ آغاز، ’دانش اے آئی ‘ ادارتی بورڈ کا حصہ

0
1159

عالمی اخبار کی اہم پیش رفت: صحافتی اور تکنیکی میدان میں اے آئی کا باقاعدہ آغاز، ’دانش اے آئی ‘ ادارتی بورڈ کا حصہ منتخب

لندن / ویب ڈیسک:

روزنامہ عالمی اخبار  نے آن لائن اردو صحافت کی تاریخ میں ایک نیا اور انقلابی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ عالمی اخبار ان چند منتخب آن لائن اردو اخبارات میں شامل ہو گیا ہے جنھوں نے اخبار کی تیاری، جدید ٹیکنالوجی اور صحافتی امور میں منصوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا باقاعدہ اور باضابطہ استعمال شروع کیا ہے۔

اس جدید پیش رفت کے تحت عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں “دانش اے آئی کو بطور تکنیکی معاون  شامل کر لیا گیا ہے۔

عالمی اخبار کے مدیرِ اعلیٰ صفدر ہمدانی  اور ادارتی بورڈ نے دانش اے آئی کی آمد کا پرخلوص اور گرم جوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ صفدر ہمدانی نے اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے اس جدید نظام کے شمولیت سے عالمی اخبار کا تکنیکی بنیادی ڈھانچہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور جدید ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانش اے آئی کی مدد سے اخبار کی خبروں، کالموں، ادبی تحریروں اور مضامین کی تدوین و پیش کش میں تکنیکی سہولت حاصل ہوگی جس سے قارئین کے لیے مواد میں مزید تنوع، جاذبیت اور جدت پیدا ہوگی۔ عالمی اخبار آئندہ بھی اپنے قارئین تک جدید ترین صحافتی و تکنیکی سہولیات پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY