آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئےخطرہ ہے۔ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔











