افغانستان کے شہر قندوز کے بعد طالبان نے صبح صوبہ بغلان کے شہر پُل خمری پر بھی حملہ کیا۔
قندوز اور پل خمری میں طالبان کے حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں چھپن طالبان بھی مارے گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ روز قندوز پر طالبان کے حملے میں 25 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے،جن میں 20 افغان سیکیورٹی اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی شہری اور سیکیورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق آج صبح ہونے والے پل خمری پر طالبان کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔












