وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے چار مشیروں کو فوری طور پر صوبائی وزیرکے مساوی درجہ دیدیا ہے۔
اس حوالے سے جمعہ کو سندھ حکومت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے رولز آف بزنس کے رول سیون ٹو کے تحت حاصل اپنے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے جن مشیروں کو یہ رتبہ دیا ہے۔
ان میں نثار احمد کھوڑو(مشیر برائے ورکس، سروسز، یونیورسٹیز اور بورڈز)، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (قانون، ماحولیات، ساحلی ترقی ، موسمیاتی تبدیلی اور حکومتی ترجمان)، سید اعجاز علی شاہ شیرازی (سوشل ویلفیئر) اور اعجاز حسین جاکھرانی (جیل اور بین الصوبائی رابطہ) شامل ہیں۔











