وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقی کے منتظر افسران کیلئے سفارشات کا عمل مکمل۔
(ملک اسلم اعوان۔نمائندہ عالمی اخبار، اسلام آباد پاکستان)
وفاقی بیوروکریسی کے مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے بی ایس 19 تا بی ایس21 کے ترقی کے منتظر افسران کیلئے سفارشات کا عمل آخری مراحلے میں داخل اب ترقی اور تبادلوں کے احکامات جاری ہوں گے۔ بی ایس 22 میں ترقی کے منتظر انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی محترمہ عنبریں جان ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ سے محترمہ عائشہ حمیرا چوہدری محترم ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد محترم حماد شمیمی اور محترم محمد اسلم غوری پاکستان آڈٹ اور اکاوئونٹس سروس سے محترم شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی اکنامک گروپ سےڈاکٹرامتیاز بیاحمد پوسٹل گروپ سے محترم سمیع اللہ خان جبکہ ریلوے گروپ سے سید مظہر علی شاہ شامل ہیں۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ نے اپنے پہلے اجلاس میں مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افسران کو بی ایس 20 اور بی ایس 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے ان میں انفارمیشن/ فارن سروس/پوسٹل سروسز اور سیکریٹریٹ سروس گروپ کے سینئر افسران کی بی ایس 20 اور بی ایس 21 میں ترقی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا۔انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے چار افسران جن میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو جناب پاکستان سعید احمد شیخ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشفاق خلیل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانکس میڈیا اینڈ پیبلیکیشن میں تعینات محترمہ عمرانہ وزیر اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے ہی تعلق رکھنے والے پانچ افسران کو بی ایس 19 سے بی ایس 20 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ جن میں ڈی جی میڈیا فنانس ڈویژن حامد رضا وٹس ڈائریکٹر اے بی سی محمد سلیم پی ٹی وی کے دانیال گیلانی ڈائریکٹر ای پی ونگ شازیہ سراج اور ڈپٹی رجسٹرار عنبریں گل شاہد شاملِ ہیں سی ایس بی نے اپنی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم پاکستان کو بھیج دی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے حاضر سروس
ملازمین اور پنشنرز نے جناب سعید احمد شیخ کو ترقی کی اس نوید پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس عذم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈی جی صاحب کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجے میں پنشنرز کو گریجوٹی میڈیکل الاؤنس جولائی 2024 سے ایڈھاک ریلیف کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقی کے منتظر افسران کیلئے سفارشات کا عمل مکمل
610
0












