پاکستان بھر کے پریس کلبز میں الیکشن سیزن ہے۔۔ ورکرز دشمن ،مالکان کے ٹاوٹ متحرک ہیں ۔۔۔آواز سے نہیں تو ووٹ سے جواب دیں۔۔۔ہمارے اوپر مسلط ہونے کے خواہشمند آستین کے سانپوں کو اپنے ووٹ سے کچلنا ہمارا حق ہے ۔۔۔ہمارے ہزاروں ساتھی بے روزگار ہوئے انہیں ذلیل و خوار کیا گیا۔۔۔جو جو ذمہ دار لگے۔
جہاں جس شہر میں بھی ایسے عناصر ہیں انہیں ووٹ مت دیں ۔۔۔ان سے ضرور پوچھیں انہوں نے کمیونٹی کےلئےکیا کیا ہے جس کی بنیاد پر انہیں منتخب کیا جائے۔۔۔باشعور ،تعلیم یافتہ صحافی ،مالکوں کے وفاداروں کا ہتھیار بننے سے انکار کر دیں ۔۔۔ہم سب کو اپنے لئے آواز اٹھانا ہوگی۔۔خوشامدی بکاو ٹولے بھگانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔۔۔اور یہ سب ہمیں اپنے لئے کرنا ہے اور انہی میں مخلص لوگ بھی ہوں گے انہیں منتخب کرنا ہوگا
۔آئیے رزق چھیننے کے خواہشمندوں سے ان کے تخت چھین لیں۔اب کی بار صرف مخلص سرکار۔۔۔۔گھر کو جائیں باقی بے کار













