امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے زمبابوے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس افریقی ملک میں فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر رابرٹ موگابے جعمے کے دن پہلی مرتبہ عوامی طور پر دکھائی دیے ہیں۔

ترانوے سالہ موگابے نے ہرارے میں واقع زمبابوے اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب کا افتتاح کیا۔ ایسی خبریں ہیں کہ موگابے کی سیاسی پارٹی انہیں زبردستی اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY