حیدرآباد ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

0
986

حیدرآباد کے قریب ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، ٹریک سے متاثرہ بوگیوں اور انجن کو ہٹا کر ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال کر دی گئی، گزشتہ روز جناح ایکسپریس کے مال گاڑی سے ٹکرانے سے ڈرائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حیدرآباد میں ٹرین حادثے کے بعد ریلیف ٹرین کی مدد سے ٹریک سے متاثرہ بوگیوں اور انجن کو ہٹا دیا گیا، بارہ گھنٹے بعد ٹریک بحال کیا گیا جس کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق جناح ایکسپریس کے ڈرائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیوروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں، گزشتہ روز حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی جناح ایکسپریس نےٹکر مار دی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں جناح ایکسپریس کا انجن تباہ ہو گیا اور ٹرین کی دو بوگیاں الٹ گئیں جس سے کئی مسافر زخمی بھی ہوئے۔ دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹڑی پر کیسے آ گئیں، ریلوے کے مواصلاتی نظام پر ایک بارپھر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

……………………..

ٹرینوں کے درمیان یہ اندوہناک حادثہ حیدر آباد کے مکی شاہ پھاٹک کے قریب پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد پہنچی تو اس کا سامنے سے آنے والی مال بردار ٹرین سے حادثہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ اس کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس قدر افسوسناک تھا کہ اس کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہو گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ٹرینوں سے نکالا۔ بعد ازاں امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY