پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستانی بیٹسمین اچھے ہیں۔ ٹیم 280سے 300رنز تک بنانے میں کامیابی ہو گئی تو بولرز حریف ٹیم کو آوٹ کر لیں گے۔ کھلاڑی اپنی قابلیت پر بھروسا کریں۔

برسبین میں پریس کانفرنس میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جیسے آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے، اسی طرح وہاں کی ٹیمیں آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار ہوتی ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جتنی جلد کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو جائیں گے اتنا ہی اچھا ہے۔ پاکستانی بیٹسمین بہت اچھے ہیں، اپنی قابلیت پر بھروسا کرنا ہوگا۔

مکی آرتھر نے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اور اسد شفیق کی بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے حریفوں کو الفاظ سے چت کرنے کے بجائے حکمت عملی سے آؤٹ کلاس کرنے کی چال بتادی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY