انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر اولی پوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کافی تیز بولرز ہیں، اسپنرز کو کھیلنا بھی مشکل ہے۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اولی پوپ نے کہا کہ پاکستان میں ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہو گا، یہ ہمارے لیے چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہم ریورس سوئنگ کا اچھی طرح مقابلہ کریں گے۔
اولی پوپ کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہوں۔
انگلش بیٹر اولی پوپ نے یہ بھی کہا کہ خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں۔












