تھوماس کک کے متاثرہ مسافروں کی برطانيہ واپسی جاری

0
593

برطانوی ايوی ايشن ريگوليٹر نے اعلان کيا ہے کہ ’تھوماس کک‘ نامی کمپنی کی وجہ سے دیگر ممالک ميں پھنسے ہوئے 16,700 مزيد مسافروں کو 76 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لايا جا رہا ہے۔

سول ايوی ايشن اتھارٹی کے مطابق اب تک نصف سے زائد متاثرہ مسافروں کو وطن واپس لايا جا چکا ہے۔

قبل ازيں اسی ہفتے سیاحتی صنعت کی پہچان اور دنیا کی سب سے پرانی اور بڑی برطانوی کمپنی تھومس کُک دیوالیہ ہو گئی تھی۔
نتيجتاً کمپنی کی تمام پروازیں اور سیاحتی منصوبے منسوخ کر دیے گئے تھے اور لاکھوں افراد اس پيش رفت سے متاثر ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY