یمن کے نئے وزیر خارجہ محمد عبداللہ الحضرمی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کی تقسیم کی تمام کوششوں کو ناکام بنائے گی اور ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے الحضرمی نے ایران اور حوثی ملیشیا کے خلیجی خطے میں کردار کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ساری دنیا میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا ملک ہے۔ یمنی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوبی ملیشیا کی حمایت کے تناظر میں کہا کہ اس نے یمن کی وحدت اور استحکام کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ الحضرمی کے مطابق اماراتی کارروائی سے سعودی کوششوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY