وزیراعظم عمران خان آج (30 ستمبر کو) کو زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور کے جنوبی علاقے کا دورہ کریں گے۔
حکام نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ( بروز منگل) میر پور اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری محمد طیب نے بتایا کہ وزیراعظم کو ہیلی پیڈ پر آزاد کشمیر کے حکام کی جانب سے امدادی، ریلیف اور بحال کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد وہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کریں گے۔












