وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو تبدیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم سفارتی عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ یو این میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع ک مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی یو این خلیل احمد ہاشمی جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب مقرر جبکہ کونسلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔













