ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے ایک بڑی احتجاجی ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سول ہیومن رائٹس فرنٹ نامی احتجاجی تحریک کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے دو کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

ترجمان کے بقول یہ گرفتاریاں دیگر مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

اس جمہوریت نواز تحریک نےعوامی جمہوریہ چین کے یوم تاسیس کے موقع پر یکم اکتوبر کو مزید مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چین یکم اکتوبر کو اپنے قیام کی سترویں سالگرہ منا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY