مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم قابل مذمت ہے،نورین اکرم راٹھور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ

0
759

منور علی شاہد( جرمنی) انسانی حقوق کی معروف کارکن، وکیل اور اقوم امتحدہ میں پروگرام ڈائریکٹر برائے انسانی حقوق نورین اکرم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین کرفیو اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیاں انتہائی تشویشناک ہیں ،ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

روزنامہ مشرق سے باتیں کرتے ہوئے نورین اکرم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی جلد از جلد ملنا چاہیے ، عالمی ادارے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشمیری خواتین کی عصمت دریوں اور بچوں پر ظلم وستم کا فوری نوٹس لیں ،

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نورین اکرم راٹھور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ یورپ میں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ انسانی حقوق اور نوجوانوں کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY