سلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ جس میں آزادی مارچ میں شرکت سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا، صدارت شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر، ظفر اقبال جھگڑا اور چاروں صوبوں کے تنظیمی صدور بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچائیں گے، شہباز شریف بعد میں اجلاس کی کارروائی سے نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔












